مزید خبریں

حیدرآباد:پسند کی شادی کرنے والوں کا تحفظ کے لیے احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنجاب کے شہر صادق آباد کی رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والی مسماۃ صباء نے اپنے تحفظ کے لیے اپنے شوہر غفار مزاری کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسماۃ صبا ء نے بتایا کہ میں نے ایک ماہ قبل کشمور کے رہائشی غفار مزاری سے پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد میرے رشتہ داروں نے میرے اغوا کا جھوٹا کیس میرے سسرالیوں کے خلاف صادق آباد کے تھانہ صدر میں درج کرایا ہے جس کے بعد پنجاب پولیس نے چڑھائی کر کے میرے دیوراربیلو مزاری کو ناحق گرفتار کر لیا ہے جو اب تک صادق آباد پولیس کی حراست میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور رشتہ داروں سے مجھے جانی نقصان کا خطرہ ہے جس کے سبب میں دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر گرفتار کیے گئے میرے دیور کو رہا کر کے مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔