مزید خبریں

میرواہ گورچانی:اسسٹنٹ رجسٹرار اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا تعزیت

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیوشین میرپورخاص کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد انور قریشی کے کزن محمد علی کا روڈ حادثے میں انتقال پر اسسٹنٹ رجسٹرار مظفر حسین اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع میرپورخاص کے صدر فیصل خان زئی، عمر فاروق قریشی، مسعود عباس، فقیر محمد ساند ودیگر عہدیداران نے میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ آفس میں ریجنل ڈائریکٹر محمد انور قریشی کے کزن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک اپنے محبوب کے واسطے سے مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔