مزید خبریں

جامشورو، ڈی سی آفس بند، عملہ غائب ، عوام پریشان

جامشورو(نمائندہ جسارت)ڈی سی آفس جامشورو میں چراغ تلے اندھیرا۔آفسز بند عملہ غائب۔ دور دراز سے آنے والے پریشا ن حال افراد خوار ہونے پر مجبور،کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر نوٹس بورڈ آویزاں کیا جائے، جس پر ملازمین کے آفس آنے جانے کے ٹائم درج ہوں،متاثرین ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس جامشورو میں سخت گرمی میںدُوردَراز علاقوںسے آنے والے پریشا ن حال مُحبِ وطن اَفراد آج کے جدید دور میںجو( سنگل نالی بندوق) کا بھی لائسنس باقاعدگی سے بنواتے ہیں جن میں اکثر تعداد ضعیف لوگوں کی ہوتی ہے ،وہ ڈی سی آفس جامشور و میں ضلع کے دُوردَراز علاقوں سے آکر شعبہِ لائسنس میں ملازمین کے نہ ہونے سے پریشان ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ ڈپٹی کمشنر کو مسائل یا شکایتی درخواست لینے کے لیے ڈی سی کا پی اے بھی موجود نہیں ہوتا۔اِسی طرح زمینوں کے معاملات کے سلسلے اور دیگر مسائل پر خواتین سمیت اَفراد متعلقہ آفسز ملاز مین کا اِنتظار کرتے کرتے واپس جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ وہاں موجود چوکیدار لوگوں کو جھوٹی تسلیاں دیتا رہتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر ایک نوٹس بورڈ آویزاں کروا دیں ،جس میں ملاز مین کا ڈیو ٹی پر آنے اور جانے کا ٹائم درج ہو، جس سے دور دراز شہروں اور گو ٹھو ں سے آنے والے لوگ سخت اَذیت اور پر یشانی سے بچ سکیں۔ متاثر ین کا کہنا ہے کہڈی سی آفس جامشورو کے چپڑاسی بھی دِن کے 11بجے آتے ہیں، لوگوں کے استفسار پر اُلٹا اُن پر ناراض ہو جاتے ہیں ۔ جبکہڈی سی آفس جامشورو میں ضروری کام نمٹانے کے لیے آ نے والے ڈیوٹی پیشہ افراد (شارٹ لیو) لے کر آنے والے اَفراد کوسخت خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سخت گرمیوں میں آفسز کے سامنے رکھا (واٹر کولر) خراب ہے ،اور وہاں کا ایریا انتہائی غلیظ ہورہا ہے، جس کی بدَبو سے طبیعت خراب ہونے لگ جاتی ہے، اُس کے ساتھ ہی لوگوں کی قیمتی فائلوں کے اَنبار کھلے عام ایسے ہی پڑے ہیں جن کے مو سمی حالات سے خراب ہونے اور وقت ضرورت فائل نہ ملنے کے اَسباب بن جاتے ہیں۔ کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ ضلع کے عوام نے ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کو ڈیوٹی کا سختی سے پابند بنائیں۔