مزید خبریں

جیکب آباد:مسلح افراد کا گائوں پر حملہ ،ایک شخص قتل

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تھانے کی حدود میں واقع قصبہ کرم علی پہنور میںگزشتہ شب 15سے زائد مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک شخص علی گوہر پہنور ہلاک ہو گیا اور مسلح افراد با آسان فرار ہو گئے اطلاع پر پویس نے جائے وقوعہ پپہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی ،واقع کے خلاف پہنور برادری نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر پی ٹی آئی رہنما شجاع اللہ پہنور کی قیادت میں دھرنا دیا اور واقع کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کو گرفتار کرکے کا مطالبہ کیاحدود کی پولیس کے مطابق دس ماہ قبل پہنور برادری نے جکھرانی برادری کے دو افراد کو رہزنی کی واردات کے دوران پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے نتیجے میںمسلح افراد نے پہنور برادری کے گائوں پر حملہ کیا ہے ۔