مزید خبریں

پاکستان کے 3 ٹکڑوں کی خواہش نیازی کی ذہنی اختراع ، علما مشائخ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علما مشائخ وآئمہ وخطبا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے بارے میں عمران نیازی کا غیر ذمے دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے، عمران نیازی کا ملک کے 3 ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے، ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لیے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی اور یہ قادیانیوں کا سہولت کار ہے عمران نیازی کی ملک اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میر جعفر و صادق ہونے کا ثبوت ہے، پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کی سلامتی اور قومی وحدت کا تحفظ صرف ریاست نہیں بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمے داری ہے، پاکستان کے 3 ٹکڑوں کی خواہش ان کی ذہنی اختراع ہے، عدالت عظمیٰ اور حکومت عمران خان کے بیان پربغاوت کے مقدمات قائم کرے،عمران خان ملک دشمنی کے بیان پر قوم سے معافی مانگے ورنہ دھرتی ماں کے ٹکڑے ہونے کا بیان دینے والے کی بوٹیاں بھی نہیں ملیں گی، ان خیالات کا اظہار عمران خان کے اداروں سے متعلق بیان پر ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی اپیل پر جمعہ کے روز منائے جانے والے یوم احتجاج و مذمت کے حوالے سے جمعہ کے اجتماعات میں خطبات میں آئمہ کرام و علماء مشائخ عظام جن میں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی، UMFP کے مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ، مختلف مکاتب فکرکے علماء و مشائخ علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلاالدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پروفیسر ڈاکٹرعلامہ پیر محمود عالم جہانگیری، مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ،زیب سجادہ آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی فقیر ملک محمدشکیل قاسمی و دیگر نے کہا کہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھتی ہے کہ ملکی سلامتی کے بارے میں ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خودکشی کی ترغیب دے رہا ہے، اٹیمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کرکے ہی مسخر کیا جاسکتا ہے، عمران نیازی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں ملک کے خلاف نفرت کے بیج رہے ہیں۔ملک بھر کے علماء مشائخ وآئمہ وخطباء نے کہا عمران خان کے بیان کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے شخص کی ملکی سلامتی کے خلاف دیے گئے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔