مزید خبریں

حیدرآباد، تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرشعیب احمد ملک،میونسپل کمشنرفاکرشاکرکی ہدایت پر عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق بلاتفریق تجاوزات اورقبضہ خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل لطیف آباد فیاض حسین کلیارو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی ناصرلودھی کے زیر نگرانی عملہ تجاوزات اور قبضہ خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اینٹی انکرچمنٹ سیل سٹی شاہی بازا ر،کو ہ نور چوک اور مارکیٹ ٹاور سے تجاوزات ختم کروا دی گئی کوہ نور چوک،شاہی بازار میں لگے تخت ٹھیے، ٹھیلے اور پتھارے ختم کروائے گئے اور دوبارہ ٹھیلے لگانے والوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ دوبارہ تخت اور ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانہ کیاجائے گا، مارکیٹ ٹاور، سول اسپتال کے پاس گڈز ٹرانسپورٹ کی بکنگ آفس کے سامنے روڑ پر رکھے سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا اور روڑ پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھاگیا ہے روڑ اور فٹ پاتھ پر لگے ٹھیلے، ہٹاکر روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروادیا گیا پنجرہ پول مین روڑ پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے ٹھیلے،ٹھیے اور پتھارے ہٹا دیے گئے اورٹریفک کی روانی کوبحال کروایا گیا ہے ۔ لطیف آباد نمبر 2-5بھٹائی ہسپتال اور مختلف ایریاز میں تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھیلے، ٹھیے اور پتھارے ختم کروادیے اور سامان قبضہ میں لے لیا روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروادیا گیا حالی روڑ میں روڑ پر رکھے ٹھیلے،ٹھیے اورپتھارے ہٹادیے محمدی چوک اور آٹو بھان روڑ سے تجاوزات ختم کروا دی گئی اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ٹریفک کی روانی میں روکاوٹیں ختم کرکے ٹریفک کی روانی جاری رکھاجاراہا ہے مین روڑ اور فٹ پاتھ پر رکھے ٹھیے اور پتھارے ہٹادیے گئے اور مختلف ایریاز سے سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروایا گیا سوفٹ اور پکی غیر قانونی قبضہ ریلوے پھاٹک فتح چوک سے واگزار کروادیا گیا اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے اعلی افسران اور عدالت کے حکم کے مطابق تجاوزات قبضہ خوروں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گی۔