مزید خبریں

حیدرآباد، جیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد اور مضافاتی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ایسے میں حیسکو کی جانب سے بجلی طویل دورانیہ اعلانیہ اوراور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیہ بندش اور واسا کے فلٹر پلانٹس پر بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کا بحران بھی سر اُٹھانے لگا ہے ایم ڈی واسا انجم سعید کا کہنا ہے کہ حیسکو کی جانب سے نیو ایچ ڈی اے فیڈر اور نیو بھٹائی فیڈر پر دس سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث جامشورو فلٹر پلانٹ بھی متاثر ہورہا ہے اور شہر کے بیشتر مقامات پر پینے کے پانی کا بحران ہے اس کی سب سے بڑی وجہ حیسکو کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں حیدرآباد میں75 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جوفیڈرز پر بجلی نہ ہونے کے باعث واسا کے فلٹر پلانٹس ٹھنڈی سڑک اور ہالا ناکہ پر نہیں پہنچ پارہا ۔انہوں نے حیسکو چیف سے بھی مطالبہ کیا کہ نیو ایچ ڈی اے فیڈر اور بھٹائی فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ واسا شہریوں کو بلا تعطل پانی فراہم کرسکے ۔