مزید خبریں

ملک سیاسی جھگڑوں کے باعث افراتفری کا شکار ہے ،ایپکا میرپورخاص

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا ضلع میرپورخاص کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول ایجو کیشن میرپورخاص ریجن میں 54 ملازمین کو ترقی ملنے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی نے کہا کہ آج کی تقریب خوشی کی علامت ہے جن ملازمین کو ترقی دی گئی یہ ان کا حق تھا اس دور میں کسی کو ان کا حق ملنا ایک آسان کام نہیں ہے اس کا ادارے کے مخلص اور انصاف پسند افسران کو کریڈٹ جا تا ہے اس وقت سندھ سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ڈی پی سی کا کیس پینڈنگ میں ہے اب تک ڈی پی سی نہیں بٹھائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایپکا نے چیف سیکرٹری کو شکایت بھی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی جھگڑوں کے باعث افراتفری کا شکار ہے جس کا تمام بوجھ غریب اور چھوٹے ملازمین پر ہے مہنگائی عروج پر ہے 8جون کو کراچی میں ایپکا کی جانب سے بجٹ سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری میرپورخاص دیدار حسین جلبانی نے کہا کہ ہمارا یہ ڈائریکٹوریٹ پورے سندھ میں ایک مثالی رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اس ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے کا موقع ملااور میرے ہی دور میں ان ملازمین کو ترقی دی گئی ہے تقریب سے گسٹاکے ضلعی صدر گل حسن لاشاری ، میر محمد پالاری ، محمد بچل وسان ، سہیل میمن ، نواز ہوت ، رئیس احمد اور صلاح الدین نے بھی خطاب کیا۔