مزید خبریں

کم از کم تنخواہ 80 ہزار مقرر کی جائے،آصف خانزادہ

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار کے صدر آصف رضا خانزادہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران مہنگائی میں ہوش ربا اضافے نے محنت کشوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کم از کم تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور کم از کم تنخواہ 80 ہزار مقرر کی جائے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران مہنگائی میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مزدور اور تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لہذا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم تنخواہ میں بھی 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے رات گئے گرائے جانے والے پیٹرول بم پر اتحادی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور 11 جماعتوں کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم چلا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ امیروں کی نمائندہ جماعتیں عوام پر مہنگائی کرنے میں سب ایک ہیں، ان کا ایجنڈا غریبوں کو کچلنا ہے۔ پی ڈی ایم کے کھرب/ارب پتی حکمرانوں کو عوام پر مہنگائی کرنے پر استعفیٰ دینا چاہیے۔