مزید خبریں

جیلانی ہائوس نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا،شہزاد جیلانی

خیرپور(جسارت نیوز)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے 14آزاد امیدواروں کے ہمراہ مشترکہ اولڈ جیلانی ہاوس خیرپور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلانی ہاوس والے ریاضی ریاضی نہ کھیلیں اور بچوں کی طرح ضد چھوڑیں اور ہوش کے ناخن لو اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں پارٹی کا منشور بتانا غلط نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کو یہ بات بھی ہضم نہیں ہورہی ہیں 20سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے خیرپور شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا حق اور سچ کی بات کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جیلانی ہائوس خیرپور میں بیٹھے عناصروں نے پرانے کارکنوں کو نظرانداز کرکے بلدیاتی الیکشن میں من پسند افراد کو ٹکٹ دیے جبکہ چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایت ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوان اور نئے چہروں کوآگے لائیں لیکن جیلانی ہاوس نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے ان عناصروں کو ٹکٹ دیے جنہوں نے خیرپور شہر کو5سال میں کچرے کنڈی میں تبدیل کیا میں نے عوامی امنگوں سے ہٹ کر کبھی بھی فیصلہ نہیں کیا۔