کھڈرو(نمائندہ جسارت) ایریگیشن ڈویژن میرپور خاص کے جنرل سیکرٹری ایاز حسین اعوان ، منٹھار خان بالادی ، سانول خان شر، محمد حنیف چانیہوں ، ریاض علی زرداری ، طالب حسین بالادی ، اور عبداللہ جونیجو کی قیادت میں مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفیسرز نے ہم پر بڑا ظلم کیا ہے ہم اصل ملازمین ہیں ہمارے ناموں کی لسٹ میں ہیر پھیر کرکے بقیہ 93 ملازمین کے نام لسٹ سے نکال کر بھاری رشوت کے عوض من پسند افراد کے نام دے کر 2016 ریگولیشن میں آرڈر کرائے گئے جبکہ ہم 2005 سے ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے جس میں الیکٹریشن، مکینک ، ہیلپر اور چوکیدار شامل ہیں ہمیں اب تک انصاف نہ مل سکا۔ ایل بی او ڈی کے احتجاج کرنے والے ملازمین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر بقیہ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا گیا تو 7 جون کو کراچی میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔