مزید خبریں

سکھر: حزب اللہ جکھرو کی مولانا نذیر احمد سے ماموں کے انتقال پر تعزیت

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی ضلع سکھر کے رہنماء مولانا نذیر احمد کاشانی سے ان کے ماموں لعل محمد تنیو مرحوم اور دادی کے انتقال پراظہار افسوس و تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرائی، نیو پنڈ میں مرحوم لعل محمد تنیو کے سوئم کے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ کی کی قسم، آخرت (کے مقابلے) میں دنیا کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنی ایک انگلی سمندر میں ڈبوئے، اور پھر دیکھے کہ وہ انگلی سمندر کا کتنا پانی اپنے ساتھ لائی ہے۔