مزید خبریں

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن) ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ مہنگائی کی شرح 20.04 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ رواں ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو9، انڈے 6 فیصد اور خوردنی گھی 5 فیصد مہنگا ہوا‘ بریڈ 2.72 فیصد، دالیں 2 فیصد اور خوردنی تیل 2.18 فیصد مہنگا ہوا۔ ڈیزل 20.69 فیصد جبکہ پیٹرول 19.91فیصد مہنگا ہوا ۔ چکن 4.68، ادرک 2.75، آٹا 1.91فیصد سستا ہوا۔