مزید خبریں

الیکشن کمیشن کامخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا اقدام روکنے کا فیصلہ چیلنج

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا اقدام روکنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، اراکین الیکشن کمیشن، ن لیگ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے برعکس فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت، الیکشن کمیشن عدالت کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا، آئین کا آرٹیکل 224 کے سیکشن6 کے تحت الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری mکرنے کا پابند ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل اور اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔