اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جمعرات کے روز گر گئیں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے جولائی اور اگست میں تیل کی پیدوار بڑھانے کے اعلان کے بعد ہوئی۔برینیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد یا 2.82 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 113.47 ہو گئی۔اس سے قبل برینٹ کی قدر میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔امریکی تیل کی قیمت میں 2.81 ڈالر یا 2.4 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 112.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔بدھ کو اس کی قدر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا تھا