مزید خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف عبدالرشید کی اسمبلی میں قرارداد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی، حکومت پاکستان پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لے، آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی قرضوں نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، سرکاری سطح پر 1000 سی سی گاڑیوں سے زیادہ کی گاڑیوں کے
استعمال پر پابندی لگائی جائے، ملکی خزانے پر افسر شاہی اور نااہل حکمران اور ان کے خاندان بوجھ بنے ہوئے ہیں، حکومت مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے پر عملدرآمد کا سرکاری اور نجی اداروں میں نفاذ ممکن بنائے۔ سید عبدالرشید کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 25 ہزار تنخواہ نہ دینے کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں، فیکٹریوں اور اداروں کے خلاف یقینی کارروائی کی جائے۔