مزید خبریں

بلاول کا یاسین ملک کی سزا کیخلاف اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی جانب سے من گھڑت الزامات پر سزا دینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غیرقانونی غاصبانہ قبضے، تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ بھارتی عدالت نے من گھڑت، جھوٹے الزامات پر دائر مقدمے میں یاسین ملک کو سزا سنائی‘حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ بیماری کے باوجود جیل میں بے رحمانہ سلوک کیا گیا۔ بھارت کی کوشش ہے کہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کیا جائے‘ سیکرٹری جنرل کشمیری قیادت کو نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لیں۔