مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی کے برعکس قیمتیں بڑھائی گئیں ، قیمت بڑھانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی گئی نہ وجوہات بتائی گئیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کالعدم قراردے اور عوام کو پیٹرولیممصنوعات سستے داموں فراہم کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔