مزید خبریں

قائمہ کمیٹی اجلاس‘ صوبوں میںپانی کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمیٹی اجلاس میں بلوچستان کو کم پانی ملنے سے متعلق معاملے پر سندھ اور بلوچستان کے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹریز آپس میں الجھ پڑے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر کی عدم شرکت پر برس پڑے۔ آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نواب محمد یوسف تالپور کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے محکمہ آبپاشی کے حکام آپس میں الجھ پڑے۔ جبکہ سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورونے کہا کہ اگر خورشید شاہ دلچسپی نہیں لیتے تو ہمارا کیا کام ہے، پورے سندھ میں اس وقت پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ کو پانی گدو بیراج سے ملنا چاہیے ۔ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ سندھ کا پانی غائب ہو رہا ہے۔