مزید خبریں

اہل کراچی ایم کیوایم کے دفاتر پراحتجاج کریں، فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن/صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے وزرا، جج صاحبان، اعلیٰ فوجی اور سول افسران قوم سے یکجہتی دکھائیں اور اپنے پیٹرول الائونسز معطل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پیٹرول پمپوں کو نقصان کیوں پہنچارہے ہیں ؟خالد مقبول صدیقی ، امین الحق اور فیصل کے لیے مفت پیٹرول اور قیمت کراچی اور پاکستان کے عوام کو دینا پڑ رہی ہے۔آپ کو ایم کیو ایم کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے جن کی مدد اور حمایت سے مہنگائی کا یہ طوفان آیا ہے ۔