مزید خبریں

نااہل لوگ جو صرف تباہی مچانے کیلیے آئے ہیں‘پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ6 دن پہلے پیٹرول اور ڈیزل بم گرانے کے بعد امپورٹڈ حکومت کی ابھی تسلی نہیں ہوئی تھی کہ گزشتہ روز پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کے لیے آئے ہیں، پاکستان کے معاشی مسائل آئی ایم ایف کے پاس جانے سے نہیں بلکہ دیانتداری سے تجارت بڑھانے سے کم ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل حکمران صرف حکومت کے لالچ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں‘ پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ 60 روپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔