مزید خبریں

امریکی انخلاء کے بعد پہلی بار بھارتی وفد کی کابل آمد،افغان طالبان سے ملاقات

کابل(صباح نیوز) طالبان حکومت نے بھارت پرکابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ عامرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی،افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ،تجارت کے فروغ اوردیگرامور پربات کی۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی ، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پرانے تعلقات ہیں۔بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اورافغان عوام کے لیے ویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔