مزید خبریں

پاکستان پوسٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘ مرتضیٰ جاوید

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سابق دور میں ڈاکخانوں میں کھلنے والے اکائونٹس بند کر دیے گئے تھے، انہیں بحال کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران دنیشن کمار، محسن عزیز اور دیگر کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق دور میں مختلف علاقوں میں ڈاکخانے بند بھی کیے گئے تھے، صرف ڈیجیٹلائزیشن میں بہتری آئی، ایک سکینڈل بھی سامنے آیا، اس کی بھی انکوائری کرائی جا رہی ہے، ڈاکخانوں میں اکائونٹس بند کر کے کمرشل بینکوں میں کھلوائے گئے، اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اکائونٹس دوبارہ ڈاکخانوں میں بحال کر دیے جائیں تاکہ لوگوں کو سہولت حاصل ہو سکے۔