مزید خبریں

بیرون ملک ہنرمند افراد کی زیادہ ضرورت ہے‘ رانا تنویر حسین

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہنرمند افرادی قوت کی طلب زیادہ ہوتی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کا زیادہ سے زیادہ انتظام ہو۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب روایتی تعلیم سے زیادہ بیرون ملک ہنر مند افرادی قوت کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، اس لیے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد ہمارے ملک میں دستیاب ہوں تاکہ بیرون ملک ملازمت میں انہیں آسانی رہے، اس سلسلے میں یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔