مزید خبریں

آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلیے پیٹرول بم گرایا گیا، مستنصر باللہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے کارکنوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مرد و خواتین کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مستنصر باللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے15روزمیں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہوگیا ہے ، غریب عوام دو وقت کی روٹی کے بجائے اب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مہنگائی کم کرے ۔