مزید خبریں

حضورؐ نے بھی حجاج کو سبسڈی دی تھی‘مفتی عبدالشکور

اسلام آباد (صباح نیوز) وفا قی وزیر برائے مذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکو ر نے کہا ہے کہ ہم حج اخراجات ساڑھے9 لاکھ روپے سے کم کر کے 6 لاکھ64 ہزار روپے پر لے آئے ہیں‘حج پرکابینہ نے ڈیڑھ لا کھ سبسڈی کی منظوری دی‘ لو گ کہتے ہیں کہ یہ ناجائز ہے‘ حج کے لیے کیا سبسڈی جائز ہے؟ مولوی میں ہوں ،مفتی میں ہوں اور مذہبی حوالے سے علما ماہر ہیں اور مسئلے ہمیں وہ لوگ بتاتے ہیں جو سود خور ہیں اور خود سود کھاتے ہیں‘ وہ کہتے ہیں کہ یہ سبسڈی حج کے حوالے سے جائز ہے یا ناجائز ہے، یہ سبسڈی تو رسولؐ نے دی تھی، انہوں نے اپنے زمانے میں حاجیوں کی مدد کی تھی، یہ ثابت ہے کہ انہوں نے قربانی کے حوالے سے مدد کی تھی‘ حج میں مدد کے حوالے سے قرآن میں بھی حکم آیا ہے یہ اچھا عمل ہے اور برا عمل نہیں ہے۔ہمیں سود کے پیسوں سے نہیں بلکہ حلال پیسوں سے سبسڈی ملی ہے، جو لو گ سرکا ری طور پر حج پر جا رہے ہیں ان کو یہ سبسڈی مل رہی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار مفتی عبدالشکو ر نے سرکاری ٹی وی سے انٹر یو میں کیا۔