مزید خبریں

ملکی مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں ‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت بڑھائی،وزیراعظم نے کہا کہ ہم پہلے ریلیف پیکیج بنائیں گے اس کے بعد پیٹرول کے نرخ بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم معیشت کو راستے پر ڈالیں گے،پہلے بھی کر کے دکھایا ہے،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، اضافے کا فیصلہ سیاست سے ہٹ کر کیا ، حکومت جلد کفایت شعاری کی مہم کا بھی اعلان کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کا بوجھ برداشت کررہاہے،عوام اب عمران خان کے جھوٹ، منافقت اور گالیوں کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت لانے کے اقدامات کے لیے کانفرنس میں تمام فریقین سے رائے لی جائے گی،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔