مزید خبریں

اسلام آبادائرپورٹ پر روڈٹومکہ پروجیکٹ کی تقریب

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے کہاہے کہ پاکستانی حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے یں ،روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو اسلام آباد کے علاوہ دیگر ائرپورٹس تک بھی توسیع دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر نواف بن سید المالکی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستانی عازمین حج کے امیگریشن سمیت دیگرامور اسلام آباد میں ہوںگے اس سلسلے میں سعودی حکام نے اسلام آباد ائر پورٹ پر روڑ ٹو مکہ سیٹ اپ لگا دیا اور خصوصی ڈیسک بھی قائم کیاگیاہے روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج فلائٹ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب روانہ ہوگی۔