مزید خبریں

پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں‘کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے اتحادی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے اضافے کو عوام پر ظلم اور حکمرانوں کی بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، 60 روپے سے زیادہ اضافہ کرکے عوام کو کچل دیا گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ، ہر چیز کی قیمت کو آگ لگا دی گئی ہے،حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، اتحادی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں،حکومت کی غریب کش پالیسی جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے۔ جماعت اسلامی حکومتی ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی، عوام ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔