مزید خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں‘ جے یو آئی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)جے یو آئی ف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نیازی سرکار کی بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی بچھائی باروسی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کچھ ناپسندیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت جلد حالات کو کنٹرول کرے گی، ہم اقتدار کے لیے نہیں ملک بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔