مزید خبریں

عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، عقیل احمد خان

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں آ کر پیٹرولیم مصنوعات میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے تمام حدیں پار کر دی ہیں عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلائیںگے۔ حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 30 روپے بڑھا کر عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔ آٹے، گھی،گوشت، دالیں اور سبزیاں کی قیمتوں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں،اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، غربت، کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اگر آئی ایم ایف نے پیٹرول، بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرنا ہے تو نام نہاد حکمرانوں کی کیا ضرورت ہے۔ قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی اور قرضوں اور سودی نظام معیشت بالکل قبول نہیں ہے۔ عقیل احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ اضافہ کو الفور واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتا چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے۔ دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے بھی مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ امیر ضلع نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم نے تمام پارٹیوں اور چہروں کو آزما لیا ہے آئندہانتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حقیقی معنوں میں ملک میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کی جائے اور قرآن و سنت کے نظام سے ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جائے۔