ہرارے(جسارت نیوز)افغانستان اور زمبابوے کے درمیا ن وارم اپ میچ میں افغانستان نے میزبان کوبا آسانی68رنز سے شکست دے دی ہے ۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 272رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 81رنز کی شاندار اننگ کھیلی،عظمت اللہ عمرزئی 43رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،رحمان اللہ گرباز 32،نجیب اللہ زردان 29جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی نے 34رنز کی ننگ کھیلی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ٹونی منیونگا اور برینڈن مووتا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ وکٹر نیوچی اور ٹپیوا مفودزا نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 45ویں اوور میں 204رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے اینوسینٹ کائیا 53رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ریان برل 36،تفوادزوا 34،جوناتھن کیمپبیل17 جبکہ بریڈ ایوانس نے 10رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی،مجیب الرحمن اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔