مزید خبریں

محمود سلطان ٹی 10لیگ، تاج مرینہ سٹی نے ایم ڈی اسٹرائیکر کو ہرادیا

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چمپئن شپ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے،پہلے میچ میں تاج اینڈ مرینہ سٹی کی ٹیم نے ایم ڈی اسٹرائیکرز کو 3وکٹوں سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم ڈی اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 102رنز بنائے عبد العزیزنے 36اور بابر نے 22رنز اسکور کیے تاج اینڈ مرینہ سٹی کے جنید قائمخانی نے3جبکہ اکبر علی اور محمد اعظم نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے تاج اینڈ مرینہ سٹی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا محمد اعظم نے34شہزاد نے 26رنز بنائے دوسرے میچ میں ینگ الیون نے احتشام کاکا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیراڈائز سکسرز کی ٹیم کو 4وکٹوں سے ہرایا پہلے کھیلتے ہوئے پیراڈائز سکسرز کی ٹیم نے 115رنز بنائے بلاول نے 62اور غلام عباس نے 25رنز اسکور کیے۔ ینگ الیون کے قربان رانا اور بہزاد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ الیون نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا احتشام نے 14گیندوں پر 52رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میںا ہم کردار ادا کیا ۔