مزید خبریں

اسپین اور پرتگال کے درمیان نیشنز لیگ کا افتتاحی میچ ڈرا

میڈرڈ (جسارت نیوز)اسپین اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کا افتتاحی میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں اپنے گروپ اے ٹو میں اپنے ابتدائی میچ کے لئے اسٹیڈیوبینیٹو ولمارین،ا سپین میں آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان ٹیم کے الوارو موراتا نے میچ کے 25ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی پرتگال کی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے قبل 82 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔