مزید خبریں

سعودی حکومت نے حج کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقامات مقدسہ پرعازمین حج کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال عازمین کے لیے حج اسمارٹ کارڈ نافذ کیا جائے گا جس میں حج اورمتعلقہ شخص سے متعلق معلومات ہوں گی۔ حج کے دوران بہترین انتظامات کی فراہمی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔دوسر ی جانب وزیر حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب عمرہ ویزا میں 3 ماہ تک کی توسیع ہو سکے گی۔ ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزا کی درخواست کے لیے الیکٹرانک سروس شرو ع کی جارہی ہے جو کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلیے ہو گی۔ڈیجیٹل خدمات کے تحت کسی بھی ایجنٹ کے بغیر 24 گھنٹے کے اندر عمرہ ویزا جاری کیا جا سکے گا ۔