مزید خبریں

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 775 نئے کیس‘ 2 اموات

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 775 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وزارت کے مطابق حالیہ کیسوں میں 78 کی حالت تشویش ہے،جب کہ اس دوران 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان نئے کیسوں میں سب سے زیادہ 234 جدہ میں سامنے آئے۔ اس کے علاوہ 207 ریاض، 66 دمام اور 29 مدینہ میں سامنے آئے۔ وزارت صحت کے مطابق 568 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا سے شفا پانے والے افراد کی تعداد 7لاکھ 53 ہزار 403 ہوگئی ہے۔