مزید خبریں

ایران: القدس فورس کا کمانڈر پراسرار طور پر ہلاک

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کا عہدے دار اسماعیل زادہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونٹ 840 کے کمانڈرکی موت گھرکی چھت سے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔ واضح رہے کہ اسماعیل زادہ حال ہی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کرنل صیاد خدائی کا انتہائی قریبی تھا۔ کرنل خدائی کو گزشتہ ماہ تہران میں رہائش گاہ کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔