برمنگھم(جسارت نیوز)کامن ویلتھ گیمز کے بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں شریک 16ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ ون میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں بائی پارٹائٹ انوی ٹیشن کی بنیاد پر شامل ہوا ہے۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ 29اور 30جولائی کو ہوں گے ۔