مزید خبریں

چاڈ میں 50لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار‘ ہنگامی حالات نافذ

انجمینا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک چاڈ میں غذائی اجناس کی ترسیل میں کمی پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ چاڈ کی فوجی حکومت کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک ملک میں خوراک کی صورتحال مسلسل ابتری کا شکار ہے اور اس سلسلے میں فوری بین الاقوامی مدد درکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق چاڈ میں 50لاکھ س زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ یہ تعداد ملکی آبادی کا ایک تہائی بنتی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افریقا میں ایتھوپیا، کینیا، سوڈان اور صومالیہ بھی 40سال کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔