مزید خبریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹکٹسٓ کی فروخت کا آغاز

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔دوسری طرف ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سہ روزہ ون ڈے کرکٹ سیریز 8جون سے شروع ہورہی ہے جس کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ملتان پولیس سمیت دیگر ادارے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز جیسے بڑے ایونٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، 5سے 13جون تک ضلع کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جب کہ شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائیوں میں رکنے والے افراد کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔سکیورٹی کے پیش نظر میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی پارکنگ فاطمہ جناح کالونی میں رکھی گئی ہے جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم تک مفت لے جایا جائے گا ۔ دریں اثناء کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجانے کی تیاریاں تیز کردیں گئیں ہیں۔پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کیلیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی سج دھج کا آغاز کردیاگیاہے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پولین کی صفائی،دھلائی اور نشستوں کو چمکانے کا کام شروع کردیاہے۔