مزید خبریں

آصف باجوہ نے حیدرآباد میں ہاکی ٹورنامنٹ میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا

حیدرآباد(جسارت نیوز)سیکریٹری پی ایچ ایف اور سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے یقین دہانی کے مطابق حیدرآباد میں چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ میں بے قاعدگیاں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد ندیم عادل نے بیان میں کہا کہ میں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ اور سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن رمضان جمالی سے الگ الگ بذریعہ فون رابطہ کر کے حیدرآباد میں چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ہا کی کے فروغ کیلیے کی جانے والی کوششوں کو سپو تاژ کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص ہاکی کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال نہ کرسکے۔ جس پر سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داران کا تعین کرکے ان خلاف کارروائی کی جائے گی۔