مزید خبریں

کمیشن کو کم سے کم مدت میں فعال کرنے کو یقینی بنایا جائے گا‘مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ پبلک سروس کمیشن کو فعال کرنے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن کو کم سے کم مدت میں فعال کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور اس کمیشن کو فعال کیا جانا ضروری ہے تاکہ سندھ کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق بہتر روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔