مزید خبریں

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نامعلوم ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز تیموریہ کی حدود ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نامعلوم ملزم کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تیموریہ پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہارون شاپنگ سینٹر کے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو نے والے ڈاکو کی شناخت شکیل احمد ولد خلیل احمد کے نام سے کی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف 10 سے زائد درج مقدمات سامنے آئے ہیں۔