کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ گھاس پھوس ، زرعی باقیات اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی بنانے کے تصور کو حتمی شکل دینے کے لیے قابل عمل پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پلانٹ ایسے مقام پر لگائے جائیں جہاں گھاس پھوس ،زرعی باقیات اور مویشیوں کا فضلہ درکار مقدار میں اور مستقل طور پر دستیاب ہو۔