مزید خبریں

کورنگی سے زنجیروں میں جکڑی قید لڑکی بازیاب ‘والد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی بہترین اور کامیاب کارروائی زنجیروں میں جکڑی قید لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ملزم ندیم ولد دل خرم جوکہ لڑکی کا باپ ہے اسے گرفتار کر لیا،بازیاب لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص جوکہ لڑکی کا باپ ہے اس نے مجھے قیدکر کے رکھا ہوا تھا اور اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جبرن زیادتی و زنا کیا کرتا تھا۔