مزید خبریں

سرکاری افسران کی مراعات ختم کی جائیں‘جماعت اہلسنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، ڈاکٹر سید عبد الوہاب،علامہ خلیل الرحمان چشتی اورعلامہ سید عبد القادر شیرازی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلیے سبسڈی ختم کرنا ضروری ہے تو سرکاری افسران کا مفت پیٹرول،سفری سہولیات،ہوائی ٹکٹ،فری یو ٹیلیٹی سروسز اور دیگر مراعات بھی ختم کی جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہنچ سے دور ہو تی جا رہی ہیں۔ ایک ہفتے میں پیٹرول پر 60روپے فی لیٹر کا اضافہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔