مزید خبریں

نصرت بھٹو کالونی میں پانی کابحران شدت اختیار کرگیا

کراچی (پ ر)ضلع سینٹرل کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ پہاڑی علاقے کے ہزاروں گھروں کو پانی فراہم کرنے والی لائن کی بندش سے اہل علاقہ پینے کے پانی کی بنیادی ضرورت سے محروم ہوگئے،سخی حسن پمپنگ اسٹیشن سے سائٹ صنعتی ایریا اور کیماڑی کو پانی فراہم کیے جانے کے باعث نصرت بھٹو کالونی کے عوام کو گزشتہ ایک ماہ سے پانی فراہم نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نصرت بھٹو کالونی سے گزرنے والی پینے کے پانی 36 انچ لائن کی مرمت کے دوران پہاڑی علاقے کی تقریباً20 ہزار سے زائد آبادی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی لائن بند کردی گئی جس کے باعث نصرت بھٹو کالونی کے پہاڑی علاقے کے ہزاروں عوام پینے کے پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہوگئے،جبکہ 36 انچ والی لائن کی مرمت کے بعد پریشر میں کمی کے سبب نصرت بھٹو کالونی کے عوام گزشتہ ایک ماہ سے بوند بوند کو ترس گئے۔ معززین علاقہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیربلدیات ناصر حسین شاہ،ایڈ منسٹریٹر مرتضیٰ وہاب ،سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل کے صدر مسرور احسن اور واٹر بورڈ حکام سے اپیل نصرت بھٹو کالونی میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے کاپانی بحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔