مزید خبریں

غریب آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ مکین سڑک پرآگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غریب آباد کے مکینوں نے بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈ پر دھرنا دیدیا ،جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ بولٹن مارکیٹ موتن داس مارکیٹ کے تاجروں نے بجلی کی بندش پر ٹاور پر دھرنا دیکر کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی ۔