مزید خبریں

کونوکارپس کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی مسائل پیداہوسکتے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال شمس نے کہا کہ ٹمبر مافیا نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پہلے سفیدے کے درختوں اور اب کونوکارپس کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری رکھاہواہے جس کے ذریعے کروڑوں روپے کا کاروبار کیاجارہاہے۔اگر درختوں کی کٹائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے توہم شدید ماحولیاتی مسائل سے دوچارہوسکتے ہیں ۔