مزید خبریں

چیف جسٹس عمران خان کے بیان پر از خود نوٹس لیں،پیپلزپارٹی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو عمران خان کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر از خود نوٹس لینا چاہیے، اگر عمران خان کی طرح کا بیان کسی سندھی اور بلوچی لیڈر نے دیا ہوتا تو اب تک مقدمہ درج ہو جاتا،عمران خان اپنی کارکردگی پر بات کرنے کے بجائے اپنے ساتھیوں کے اسکینڈلز پر پردہ ڈالتے ہیں ،کرسی چھپن جانے سے ذہنی توازن کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی کو مالم جبہ، بی آر ٹی، رنگ روڈ، سمیت دیگر اسیکنڈلوں کا حساب دینا ہوگا،عمران خان نے پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا‘ ادارے آئین کی حدود کا احترام کرتے ہیں اور عمران خان اداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کے وقت بھی فوج کو برا نہیں کہا، 93 ہزار قیدی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھارت سے لائے چند افسران کی غلطی کا ملبہ پورے ادارے پر نہیں ڈال سکتے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر شازیہ مری،پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی،ندیم افضل چن ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، موجودہ حکومت نے لوگوں کے لیے ریلیف پیکچ 28 ارب روپے کا رکھا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 ملین لوگوں کو 2 ہزار روپے اضافی دیں گے6 ملین لوگوں کو مزید شامل کرکے ریلیف فراہم کیا جائے گامہنگائی کا بوجھ عوام پر ہے پچھلی حکومت کو بار بار عوام کے سوچنے کا کہتے تھے سابق حکومت نے احساس کے نام پر لوگوں کو تکلیف میں ڈالا ‘ عمران خان اپنی کارکردگی پر بات کرنے کے بجائے اپنے ساتھیوں کے اسکینڈل پر پردہ ڈالتے ہیں‘ عمران خان نیوکلیئر کے خلاف باتیں کر رہا ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں‘ بے نظیر کو جب شہید کیا تب انتشار کا ماحول تھا سابق صدر نے پاکستان کھپے کا نعری لگایاتھا ۔ ہماری خواہش ہے کہ ادارے آئین کے مطابق کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کا بینہ کی میٹنگ اور پارلیمنٹ میں بھی عمران خان کے بیان ہر بات کی جائے گی الیکشن کمیشن کا انتخاب کے حوالے سے رول واضح ہے فوج محسوس کر رہی ہے کہ ان پر تنقید ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے بیان پر غصہ میں ہے پہلے کہتا تھا کہ اس ملک پر ایٹمی حملہ ہوچیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے عمران خان نے بیان پر از خود نوٹس لیا جائے‘ سب سے بڑا چوہا عمران خان بنا ہوا ہے بھٹو شہید نے ملک و قوم کے لئے پھندا قبول کیاملک کے پیسے پر ڈاکا ڈالا گیا۔